پشاور پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے حاجی شوکت علی مستعفی ہوگئے
پشاور میں پریس کانفرنس، پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ کا اعلان
پشاور سے تحریک انصاف کے پہلے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی تحریک انصاف سے مستعفی ہوگئے۔
پشاور پریس کلب میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران انہوں ںے کہا کہ وہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ مزید سفر جاری نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پُرتشدد واقعات کا حامی نہیں،عوام فوج کے ساتھ ہے اور ہم فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی اور بنیادی رکن کی حیثیت سے پارٹی چھوڑ دی اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ کا اعلان کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں مشاورت کے ساتھ سیاسی فیصلہ کروں گا اب مزید وقت اپنے اہل خانہ کو دینا چاہتا ہوں۔