بلاول کو وزیراعظم بننے سے پہلے کراچی کو حق دینا ہوگا مصطفیٰ کمال

وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جا سکتا، سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک May 27, 2023
—فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم بنانا ہے تو اہل کراچی کو پہلے ان کا حق دینا ہوگا۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کو ختم کر کے بات ختم ہو جائے گی تو یہ نہیں ہوسکتا، لوگ عمران خان کے جھوٹ کا پتا چلنے کے باوجود ان کے ساتھ کیوں کھڑے رہے، وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

'اگر کوئی پی ٹی آئی سے ایم کیو ایم میں آنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے'

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی سے ایم کیو ایم میں آنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے، مردم شماری کی وجہ سے حکومت میں موجود لوگوں سے ملاقاتیں کی اور ہماری کوشش کی وجہ سے گنتی میں بہتری آرہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے فور کے پروجیکٹ کے 25 ارب کے بجائے 200 ارب پر لاگت پہنچ گئی ہےاس تقریب میں یہ بھی بتا دیا کہ کے فور کا پانی کراچی والوں کو نہیں ملے گااگر وفاق سندھ کو کے فور پانی دے گا تو ہی کراچی کو پانی مل سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے، کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے، پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70ملین گیلن پانی ملتا ہے، اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں