پیمرا نے ٹی وی ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد کا نوٹس لے لیا

ریگولیٹری اتھارٹی نے انتظامیہ کو متنازعہ مواد ہٹانے اور آئندہ ایسا مواد نشر نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک May 27, 2023
فوٹو : فائل

وہاج علی اور یمنا زیدی کے ڈرامے 'تیرے بن' کے متنازعہ مواد نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی نوٹس لینے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کی ایک پرومو ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہاج اور یمنا کے درمیان تشدد کے مناظر نے لوگوں کو برانگیختہ کردیا۔

صارفین کی طرف سے شدید تنقید کے بعد ویڈیو کی آواز میں تھوڑی سی ترمیم کی گئی لیکن فوٹیجز باقی رہے اور اب پیمرا نے ڈراما بنانے والوں کو آفیشل وارننگ جاری کردی ہے۔



پیمرا نے ٹویٹر پر جاری اپنی پریس ریلیز میں ڈرامہ بنانے والوں کو غیر مناسب مواد کو نشر کرنے خبردار کیا ہے اور اسے الیکٹرونک میڈیا ریگولیشن کے خلاف قرار دیا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے انتظامیہ کو متنازعہ مواد ہٹانے اور آئندہ ایسا مواد نشر نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں