امریکا؛19سالہ دلہن شادی کے دن گھر میں آتشزدگی میں ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
امریکا میں شادی کے گھر آتشزدگی میں دلہن ہلاک؛ فوٹو: ٹوئٹر

امریکا میں شادی کے گھر آتشزدگی میں دلہن ہلاک؛ فوٹو: ٹوئٹر

 واشنگٹن: امریکی ریاست وسکونسن میں 19 سالہ دلہن کا آتشزدگی کے باعث کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹ گیا اور وہ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئی۔ 

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی صبح ہونا تھی اور وہ گھر کے دوسری منزل پر سو رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لڑکی کی شادی اس کے دوست طے تھی جس کے لیے گھر میں ایک مختصر سی تقریب رکھی گئی تھی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔

آتشزدگی سے دلہن کے کمرے میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ لڑکی کو برین ہیمرج ہوا ہے۔ دوسرے روز لڑکی نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں اب تک لڑکی کی موت حادثاتی لگتی ہے اور واقعے میں کسی قسم کے مجرمانہ اقدام کو رد کر دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔