لاہور اورنج ٹرین اسٹیشن سے خاتون کی خودکشی کرنے ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن سے کود کر خود کشی کرنے والی خاتون کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود کشی کرنے والی خاتون اورنج ٹرین سے اترتی ہے اور کچھ لمحے سیڑھیوں کے قریب کھڑی ہوتی ہے۔

مسافر کے اسٹیشن سے باہر نکلتے ہی خاتون اسٹیشن کی گرل کے قریب پہنچ جاتی ہے اور چند لمحے اسٹیشن سے نیچے دیکھتی ہے، اچانک خاتون چھلانگ لگا کر گرل پر بیٹھتی ہے اور نیچے کود جاتی ہے۔

اسٹیشن کے اندر کسی بھی جگہ پر سیکیورٹی اہلکار نظر نہیں آتے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی غیر موجودگی کے باعث خاتون بآسانی اسٹیشن سے کود جاتی ہے۔

خود کشی کا واقعہ اورنج ٹرین کے یتیم خانہ اسٹیشن پر گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ مرنے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ پولیس خود کشی کے واقعے کے محرکات کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔