کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں

اسٹاف رپورٹر  پير 29 مئ 2023
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: الیکشن کمیشن نے 6 یونین کمیٹیوں کے روکےگئے نتائج جاری کردیے، بلدیہ عظمی کراچی کی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 104 تک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے روکے ہوئے 6 حلقوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزید 6 نشستیں مل گئیں اور اس طرح بلدیہ عظمی کراچی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی۔

اورنگی ٹاؤن یو سی 3، یو سی7 اور یو سی 8 سے پیپلز پارٹی چیئرمین وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مومن آباد ٹاؤن یو سی 3 سے بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار چیئرمین منتخب ہوگیا۔

علاوہ ازیں منگھوپیر ٹاؤن یو سی 12 سے بھی جیالے چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، گلشن ٹاؤن یو سی 1 سے بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

اس طرح سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 104 ہوگئ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی87، پی ٹی آئی 42، مسلم لیگ (ن) 8، جے یو آئی 3 اور ٹی ایل پی کے پاس 1 نشست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔