حکومت سے مذاکرات میں بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف پاکستان چیف

بزنس رپورٹر  منگل 30 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

اپنے بیان میں ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال دو ہزار چوبیس کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ

انہوں ںے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی میعاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پروگرام کے اہداف اور مناسب فنانسنگ کے انتظامات بھی بات چیت کا حصہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔