میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا پرویز الٰہی

لاہورکی عدالت نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا


ویب ڈیسک June 02, 2023
یہ برا کر رہے ہیں برا بھگتیں گے، پرویز الٰہی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے یہ ظلم وہی کروا رہے ہیں۔ میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ یہ برا کررہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے۔ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹنا تگڑے ہوجائیں آپ حق پر ہیں۔

دوسری جانب پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں