نئی تاریخ رقم 130سال میں پہلی بار کوئی برطانوی شہزادہ عدالت میں پیش

شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا گروپ The Mirror پر مقدمہ کیا تھا


ویب ڈیسک June 06, 2023
شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف مقدمہ کیا تھا؛ فوٹو: ٹوئٹر

ہیری 130 سال میں برطانوی شاہی خاندان کے عدالت میں پیش ہونے والے پہلے شہزادے بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری آج لندن ہائی کورٹ میں بطور گواہ پیش ہو گئے۔ 1890 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب عدالت میں برطانوی شاہی خاندان کی کوئی شخصیت پیش ہوئی ہو۔

انیسویں صدی میں ملکہ وکٹوریہ کے بڑے بیٹے پرنس آف ویلز البرڈ ایڈورڈ (ہفتم) دو مقدمات طلاق اور تاش کھیلنے کے دوران دھوکا دہی میں پیش ہوئے تھے۔

ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادہ این بھی ایک مقدمے میں پیش ہوئی تھیں جب ان کے پالتو کتے نے دو بچوں کو حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔

تاہم مندرجہ بالا دونوں پیشیاں انتہائی مختصر تھیں۔ شہزاہ ہیری لندن ہائی کورٹ میں برطانوی میڈیا گروپ 'مرر گروپ نیوز پیپر' کے خلاف اپنے مقدمے میں گواہی دینے پیش ہوئے۔

شہزادہ ہیری نے اپنے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی میڈیا گروپ نے 1991 سے لے کر 2011 کے دوران بڑے پیمانے پر غیر قانونی سرگرمیاں کیں۔ جس میں ان پیچھے کرنا، موبائل ہیک کرنا، جاسوسی کرنا اور بلا اجازت تصاویر بنانا شامل ہیں۔

اس مقدمے میں شہزادہ ہیری کے علاوہ 100 دیگر لوگ بھی میڈیا گروپ کے خلاف مدعی بن کر سامنے آئے ہیں جن میں نامور اداکار، کھلاڑی اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مرر گروپ نیوز پیپر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں