صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں سراج الحق

مہنگائی پر پی ڈی ایم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق


ویب ڈیسک June 05, 2023
فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جلوس نکالنے والی پی ڈی ایم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کا بنیادی نظریہ قرضہ اور کرپشن تک محدود ہے، اس کے باوجود کرپشن میں کمی آئی نہ مہنگائی کا زور ٹوٹا اور ڈالر کی اڑان بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آنے سے قبل جو وعدے کیے کسی ایک پر بھی عمل نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف جلوس نکالے، اب مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی، بدانتظامی کی وجہ سے ملک اور معیشت کو ریورس گیئر لگا ہوا ہے، ملک میں ایک طرف دہشت گردی اور دوسری جانب سیاسی انتہا پسندی ہے، کرپشن اور چوری بازاری میں ہر آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے میں خردبرد کی نت نئی شکلیں سامنے آ رہی ہیں، صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں