لاہور 74 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار

ملزمان نے جعلی انگوٹھوں کی مدد سے 77 جعلی ٹرانزیکشن کیں، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک June 06, 2023
فوٹو: ایف آئی اے

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی انگھوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے 77 ٹرانزیکشن کرکے 74 لاکھ روپے خوربرد کئے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق اور علی رضا شامل ہیں جنہیں لاہور سے حراست میں لیا گیا، ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے نجی بینک کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا جن سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں