دودھ سے زیادہ کیلشیئم رکھنے والی تین غذائیں

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023

کراچی: کیلشیئم ہمارے دانت اور ہڈیوں کی مضبوطی کےلیے انتہائی اہم عنصر ہے۔ہمارا جسم خون میں کیلشیئم کی مقدار برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف رہتا ہے۔ تاہم، اگر خون میں کیلیشیئم کی مقدار کم ہوجائے تو ہڈیوں سے کیلشیئم خارج ہو کر خون میں موجود مقدار کو مستحکم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔

اگرچہ کیلشیئم کی مقدار کو برابر رکھنے کے لیے متعدد ادویات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن متوازن غذا کے کھائے جانے کے زیادہ مؤثر اور دیر پا نتائج ہوتے ہیں۔

درج ذیل تین ایسی غذائیں ہیں جن میں ایک گلاس دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔

پالک

ایک کپ ابلے ہوئے پالک میں 245 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ پالک کو مختلف انداز میں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھا کر ہم کیلشیئم کی یہ مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔

تخم ہالیم

100 گرام تخم ہالیم میں 266 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ تخم کو رات بھر بھگو کر بطور شربت استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انجیر

آدھا کپ انجیر میں 362 ملی گرام کیلشیئم کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آپ انجیر کو پاریک کاٹ کر دودھ، دلیے یا سلاد وغیرہ کے طور پر اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

کچھ افراد ’لیکٹوز اِنٹولرینٹ‘ بھی ہوتے ہیں یعنی دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء کو استعمال نہیں کر سکتے ان کے لیےیہ غذائیں باآسانی کیلشیئم کی مطلوبہ مقدار فراہم کر سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔