سپریم کورٹ نے ارشد شریف ازخود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا، جس پر پانچ رکنی بینچ تیرہ جون کو سماعت کرے گا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 جون  کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اس ضمن میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ،وزارت خارجہ ،اور جے ائی ٹی کو نوٹس جاری کردئیے ۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 مئی کی سماعت کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی، چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف کے قتل پر 6دسمبر کو از خود نوٹس لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔