جتنی آمدنی، اتنا جرمانہ: تیز رفتاری کا ہرجانہ 6 کروڑ روپے!

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
فِن لینڈ کے ارب پتی پر تیزگاڑی چلانے کا جرمانہ 6 کروڑ پاکستانی روپے کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

فِن لینڈ کے ارب پتی پر تیزگاڑی چلانے کا جرمانہ 6 کروڑ پاکستانی روپے کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

فن لینڈ: فِن لینڈ سے یہ دلچسپ خبر آئی ہے کہ صرف تھوڑی دیر تیز کار چلانے والے شخص پر 195,796 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ فِن لینڈ میں مختلف خلاف ورزیوں پرجرمانہ اس شخص کی آمدنی پر ہوتا ہے۔ اینڈرز وکلوئف کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا جو بحیرہ بالٹک کے پاس فِن لینڈ کے ایک خودمختار، آلینڈ جزائر میں گاڑی چلارہے تھے۔ یہاں حدِ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی لیکن انہوں نے 82 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی دوڑائی جس پر پولیس نے انہیں روک کر جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان پر 195,796 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2018 میں وہ 63000 ڈالر کا جرمانہ بھرچکے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اینڈرس بے تحاشہ دولت رکھتے ہیں۔ ان کی ہولڈنگ اور لاجسٹک کمپنیوں کے علاوہ رئیل اسٹیٹ، تجارت، سیاحت اور ہیلی کاپٹر سروس کے کاروبار بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔