آپ کے لیے مکمل بلاگ لکھنے والا اے آئی ٹول ’جیٹ پیک‘

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
ورڈ پریس کے جیٹ پیک ایکسٹینشن نے بھی سیکنڈوں میں بلاگ لکھنا شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ورڈ پریس کے جیٹ پیک ایکسٹینشن نے بھی سیکنڈوں میں بلاگ لکھنا شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: ویب سائٹ اور بلاگ لکھنے والے سافٹ ویئر، ورڈ پریس نے چیٹ جی پی ٹی کے ماڈل استعمال کرتے ہوئے ایک اے آئی ٹول بنایا ہے جو سیکنڈوں میں پورا بلاگ لکھ دیتا ہے۔

اسے جیٹ پیک اسسٹنٹ اے آئی کا نام دیا گیا ہے جو اب دنیا بھر میں عام استعمال ہورہا ہے۔ فی الحال جیٹ پیک کو تجرباتی استعمال کے لیےبنایا گیا ہے۔ جیٹ پیک کا مقصد یہ ہے کہ بلاگ لکھنے کے عمل کو گھنٹوں سے کم کرکے منٹوں اور سیکنڈوں تک لایا جاسکے۔ یہ اوپن اے آئی کی تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی کے وسیع لینگویج ماڈل کو استعمال کرتی ہے اور اسی بنا پر مختلف مضامین تحریر کرتی ہے۔

اگرچہ یہ چیٹ بوٹ ہی کی طرح متن لکھتی ہے لیکن اب اسے ورڈپریس کے ایڈیٹر میں ایک اضافی ٹول کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کسٹمائز بھی کیا جاسکتا ہے اور ضرورت کے تحت وہ فٹافٹ بلاگ چھاپ دیتا ہے۔

ماہرین نے جیٹ پیک سے کہا کہ وہ ٹوکیو کی مشہور جگہوں پر ایک مضمون لکھ دے تو اس نے صرف 8 سیکنڈ میں پورا بلاگ لکھ دیا۔ اس میں اہم معلومات کو نکات (بلٹ پوائنٹس) کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ تاہم امریکی اور جاپانی کرنسی کے بدل کو کو پرانا ظاہر کیا کیونکہ اس کا ڈیٹا ماڈل 2021 کا ہے۔ تاہم نئے ماڈل میں یہ خامی دور ہوجائے گی۔

لیکن یاد رہے کہ تمام ترقی کے باوجود چیٹ جی پی ٹی جیسے پروگرام بھی غلط معلومات دے سکتے ہیں اور لکھ بھی رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جیٹ پیک کی تحریر کو بار بار دیکھنا ضروری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیٹ پیک آپ کا بلاگ 12 مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

جیٹ پیک پہلی 20 پوسٹ مفت میں لکھ رہا ہے جبکہ ماہانہ فیس صرف 10 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔