سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ آغا رفیق کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا گیا
واردات کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں، پولیس
سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ آغا رفیق کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹ لیا گیا۔
اس حوالے سے ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس آغا رفیق کی فیملی گاڑی میں موجود تھی، ایک ملزمان آیا اور فیملی سے ایک موبائل فون اور دو پرس لے کر فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ واردات کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔