منی رتنم لیجنڈری اے آر رحمان کو فلم ’بمبئی‘ سے کیوں فارغ کرنا چاہتے تھے

اے آر رحمان اور منی رتنم نے مل کر فلم ’روجا‘ کیلئے کام کیا جسے بہت شہرت حاصل ہوئی


ویب ڈیسک June 15, 2023
فوٹو: فائل

ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف انڈین فلمساز منی رتنم لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کو پروجیکٹ سے فارغ کرنا چاہتے تھے۔

اے آر رحمان اور منی رتنم نے مل کر فلم 'روجا' کیلئے کام کیا جسے بہت شہرت حاصل ہوئی اور کچھ برسوں بعد وہ 'بمبئی' کیلئے اکٹھے ہوئے۔

راجیو مینان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ 'بمبئی' کی شوٹنگ کا اختتام کررہے تھے اور اے آر رحمان نے فلم کے گانے 'ہما ہما' کو تیار نہیں کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن موسیقار نے ان کو اور منی رتنم کو اپنے اسٹوڈیو بلا کر ایک دوسرا گانا سنا جسے سن کو دونوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

رجیو مینان کے مطابق منی رتنم نے اے آر رحمان سے کہا کہ وہ وہاں انہیں پروجیکٹ سے فارغ کرنے آئے تھے لیکن موسیقار کے نئے گانے نے انہیں رلا دیا۔

مقبول خبریں