مشرف کو غدارنہ کہا جائے ٹرائل منصفانہ ہونا چاہیے حمید گل

ایک طرف پرویز رشید دوسری طرف مودی آگ برسا رہا ہے، میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے


پاکستان میں اس وقت بھی بلیک واٹر کے 5 ہزار کارندے موجود ہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمیدگل نے کہاہے کہ ہماری فوج، آئی ایس آئی نے ایساتاریخی کردارادا کیاجس پرآنے والی نسل کوبھی فخر ہوگا۔

فوج نے اپناکردار اداکیا مگرکچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئیں۔ پاکستان اورآ ئی ایس آ ئی پرجب تاریخ لکھی جائے گی توآ نے والی نسل کوبھی فخرہو گاکہ پاکستان نے اپنی حکمت کی بدولت دنیاکی 2بڑی سپر پاورز کو شکست دی۔ منگل کے روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پرویزمشرف کوغدار نہیں کہنا چاہیے۔ انکے مقدمے کامنصفانہ ٹرائل ہونا چاہیے۔

انھوںنے آمنہ مسعودجنجوعہ کے ساتھ پیش آنے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ آمنہ مسعودکے ساتھ ہیں۔ حمیدگل نے کہاکہ کسی ٹی وی یااخبار کی بندش کیخلاف ہوں۔ اداروںمیں اصلا ح ہو نی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایک جانب پرویزرشید تودوسری جا نب نر یندرمودی آگ برسارہا ہے۔ حامد میر پرحملہ افسوس ناک ہے تاہم واقعے کوجس طرح اچھالاگیا وہ غلط تھا۔ حامدمیر دلیراور بہادرصحافی ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں۔

مقبول خبریں