وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت کی، ان کا پلان تھا کہ 9 مئ کو حملے کرکے ریاست کو یرغمال بنالیں گے۔
فیصل آباد میں مقامی تاجروں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ماسوائے نفرت اور گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر بھرا، بھلا کوئی کیسے کہہ سکتا کہ مجھے گرفتار کیا تو ریڈ لائن کراس ہوجائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری حکومت تاجر برادری کی حکومت ہوتی ہے، 2013 میں 20,20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشگردی عروج پر تھی جسے ہم نے ختم کیا، آج ملک میں بجلی ڈیمانڈ سے زیادہ ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2014 کے دھرنے سے جس پراجیکٹ کو لانچ کیا گیا اُس کی کیا ضرورت تھی؟، نواز شریف کے خلاف 2018 تک ایک ماحول بنایا گیا، لوگوں سے زبردستی ن لیگ کے ٹکٹ واپس کروائے گئے، بدقسمتی اور بدبختی ان کی کہ یہ 9 مئ کو اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا خود کو جمہوری لیڈر کہنا والا باقی سیاستدانوں سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا تھا اور کہتا تھا کہ تم سب چور ہو، اب کہتا ہے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کر رہا، نفرت کی سیاست کے باعث ملک بدحالی کی طرف گیا، انکے پاس 8 مئی تک کوئی بیانیہ نہیں تھا، 9 مئی کے بعد اب یہ گرفت میں ہیں۔
string(2) "US"
bool(true)