شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق

المناک حاثہ رونما ہونے پر علاقے میں سوگ کا سماں، واقعے کے بعد بچوں کی اپنے اپنے علاقوں میں تدفین کردی گئی


ویب ڈیسک July 06, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کی۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے سے 8 جسد خاکی نکال لیے، سرچ آپریشن گھنٹوں جاری رہا، امدادی ٹیم کی تین ایمبولینسز اور 22 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

واقعے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت بھی دی۔

المناک حاثہ رونما ہونے پر علاقے میں سوگ کا سماں طاری ہوگیا، واقعے کے بعد بچوں کی اپنے اپنے علاقوں میں تدفین کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے