کراچی میں اعلی سرکاری افسر اپنی بیٹی کے ہاتھوں قتل

مقتول کی بیٹی گرفتار، قتل کامقدمہ درج


Staff Reporter July 11, 2023
مقتول کی بیٹی گرفتار، قتل کامقدمہ درج

کیماڑی لالہ زار بنگلہ نمبر ڈی 6 میں کے پی ٹی میں گریڈ 18 کے افسر کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی ، پولیس نے مقتول کی بیٹی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔

ڈاکس تھانے کے علاقے کیماڑی لالہ زار بنگلہ نمبر ڈی 6 میں کے پی ٹی میں گریڈ 18 کے افسرعتیق الرحمان ولد حاجی خدا بخش کے قتل میں سگی بیٹی ملوث نکلی،ڈاکس پولیس نے باپ کے قتل کے الزام میں بیٹی حبا کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایچ اوڈاکس پرویز سولنگی کے مطابق پیر کی شب کیماڑی لالہ زار بنگلے میں بیٹٰی اورباپ کے درمیان جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وارسے باپ عتیق الرحمان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں باپ دوران علاج دم توڑگیا تھا

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مقتول عتیق الرحمن کی پہلی بیوی انتقال کرچکی ہیں جس سے مقتول کے تین بچے ہیں اورمقتول نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرلی تھی جس سے مقتول کے 4 بچے ہیں اور پہلی بیوی سے ہونے والے بچے بھی ساتھ رہائش پذیرہیں

انھوں نے مقتول کی دوسری بیوی اپنے بچوں کے لیکرگاؤں گئی ہوئی ہے پہلی بیوی کے بچے گھرمیں موجود تھے،مقتول عتیق الرحمان کا بیٹی حبا سے گھر کا دروازہ کھلا ہونے پر جھگڑا ہوا جس کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے کے پی ٹی افسرعتیق الرحمان شدید زخمی ہو گیااور دوران علاج دم توڑگیا،

ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی بیٹٓی حبا کو حراست میں لےلیا تھا،رات گئے پولیس نے مقتول عتیق الرحمن کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 23/336 بجرم دفعہ 302 کے تحت بھائی انیق الرحمن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،مقدمے میں مقتول کی بیٹی حبا کونامزد کیا گیا ہے،ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کو وومن تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔۔

مقبول خبریں