سرفراز پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کیپر بن گئے
ٹیسٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے
قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 52 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
سری لنکا میں جاری گال ٹیسٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا۔
اس فہرست میں کامران اکمل 92 اننگز میں 2 ہزار 648 رنز کے ہمراہ دوسرے، معین خان 98 اننگز میں 2 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، امتیاز احمد 67 اننگز 2 ہزار 10 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ راشد لطیف 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔