جام کمال کا بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2023
(فوٹو:فائل)

(فوٹو:فائل)

 کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دے دیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں گھٹن اور انفرادی مفادات کا ماحول رہا تو میرا اس جماعت کے ساتھ سیاسی سفر جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز میں آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں، جس کے بعد اپنے رفقا سے مشاورت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تین سے چار ہفتوں میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا اور ممکن ہے بلوچستان عوامی پارٹی سے کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔