یوکرین پر غیرجانبدارانہ مؤقف پر قائم ہیں چین نے روس پر واضح کردیا

سعودیہ میں یوکرین امن فارمولا اجلاس پر روس کے وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا


ویب ڈیسک August 08, 2023
چینی اور روسی وزرائے خارجہ نے یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کی؛ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں یوکرین امن فارمولا پر ہونے والے عالمی اجلاس کے بعد روس کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امن فارمولا اجلاس پر تبادلہ خیال کیا جس میں چین نے بھی شرکت کی تھی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب پر واضح کیا کہ یوکرین پر ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ مؤقف پر قائم ہیں۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید بتایا کہ چین یوکرین کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کسی بھی کثیرالجہتی فورم کی قیام امن کی کوششوں کو عملی طور پر فروغ دے گا۔

یا د رہے کہ سعودی عرب میں 40 سے زائد ممالک اور عالمی نمائندوں نے یوکرین امن فارمولا کے اجلاس میں شرکت کی اور روس کی جانب سے یوکرین پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے تجاوز دیں۔

 

مقبول خبریں