خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں دو نئے وزرا شامل

گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری، کابینہ اراکین کی تعداد 11 ہوگئی


ویب ڈیسک August 29, 2023
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے مزید وزرا نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد وزرا کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جہاں گورنر نے نئے وزرا انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان، نگران وزراء، سرکاری افسران اوردیگرحکام شریک تھے۔

دو نئے وزرا کی حلف برداری کے بعد بعد نگران صوبائی وزراء کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے جبکہ وزیراعلی کے دومشیر اورایک معاون خصوصی بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انجنیئرعامر ندیم درانی کو ٹرانسپورٹ اور محکمہ صنعت جبکہ انجنیئراحمدجان کو معدنیات اور انرجی وپاورکے محکمے کا قلندران سونپا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں