پشاور میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ڈائریکٹر ارشد خان کو تھانہ شاہ پور میں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے 24 جولائی کو قتل کیا گیا


ویب ڈیسک September 19, 2023
فائل فوٹو

ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی میں پاس نہ کرنے پر ڈائریکٹر کو قتل کرایا تھا۔

ڈائریکٹر ارشد خان کو تھانہ شاہ پور میں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے 24 جولائی کو قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق 14 ہزار موبائل سی ڈی آرز پر کام کیا، مرکزی ملزم نعمان شاہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا شوٹر خریدا گیا، شوٹر میرانجان نے ڈھائی لاکھ روپے لیکر پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر کو قتل کیا۔

مزید پڑھیں؛ پشاور میں فائرنگ سے ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن جاں بحق

پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے میں پبلک سروس کمیشن کا ایک ملازم بھی ملوث ہے، پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان کو قتل کیا گیا۔

کیس میں پبلک سروس کمیشن کے دیگر اہلکار و افسران کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے