عمرہ کے نام پر خواتین و بچوں سمیت بھکاریوں کا گروہ روانگی سے قبل گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر کارروائی، نورو نامی ایجنٹ سعودی عرب لے جاکر بھیک منگواتا تھا، مزید تفتیش جاری


ویب ڈیسک September 29, 2023
گرفتار افراد کا تعلق کسووال سے ہے

عمرہ کے نام پر بھکاریوں کا گروہ سعودی عرب روانگی سے قبل گرفتار کرلیا گیا، جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ایک کارروائی کے دوران عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنےو الا بھکاریوں کا گروہ گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق بھکاریوں کے گروہ میں بچے بھی شامل ہیں ۔

ایف آئی اے امیگریشن نے تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ نورو نامی ایجنٹ انہیں سعودی عرب لے کر جاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے۔ گرفتار افراد میں 8 خواتین، 4 مرد اور4 بچے شامل ہیں، جن کا تعلق کسووال سے ہے۔

ملتان ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے بعد گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے