سندھ میں ترقیاتی منصوبے روکنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے بلاول
جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھیں گے، چیئرمین پی پی پی
October 02, 2023
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے جاری منصوبوں کو روکا جارہا ہے، ترقیاتی منصوبے روکنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے، خواہش ہے وفاق اور صوبوں میں اسکیمز جاری رہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو وقت پر الیکشن چاہتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھیں گے، الیکشن کے معاملے پر کوئی موسم تو کوئی امن وامان کی بات کرتا ہے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا، کرپشن سے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد اکٹھی کی، عوام مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی اپنا حق لینا جانتی ہے۔