شاہ رخ خان کی سالگرہ کی پہلی تصویر وائرل

شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں کرینہ کپور، عالیہ بھٹ سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی


ویب ڈیسک November 04, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کی تقریب کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

2 نومبر کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے اُن 58ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کرینہ کپور، کرشمہ کپور، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں لیکن اُن میں بالی ووڈ کنگ نہیں تھے اور مداح اپنے سُپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ پر 'منت' کے باہر چوری، مقدمہ درج

تاہم، اب بھارتی اداکارہ مونا سنگھ نے شاہ رخ خان کے مداحوں کی یہ بےتابی دور کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تصاویر پوسٹ کردی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Mona Singh (@monajsingh)






بھارتی اداکارہ مونا سنگھ نے سالگرہ کی تقریب میں شاہ رخ خان کے ہمراہ لی گئیں دو سیلفیاں اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں جن میں دونوں اسٹارز بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ، "منت" سے ویڈیو وائرل

مونا سنگھ اپنی پوسٹ میں شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے مداح یہ تصاویر پوسٹ کرنے پر مونا سنگھ کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اداکار کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے گھر 'منت' کے باہر جمع ہوئی تھی جہاں اُنہوں نے سالگرہ کا جشن منایا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کا سالگرہ پر سرپرائز، اب پاکستانی فینز بھی "جوان" دیکھ سکیں گے

شاہ رخ خان کے مداح غبارے، سالگرہ کے پوسٹرز لیے اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اُن کے گھر باہر کھڑے رہے، اس موقع پر مداحوں نے خوشی میں پٹاخے بھی پھوڑے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہں کیا، وہ اپنے گھر کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں