ہاردک پانڈیا کی انجری کے بعد کے ایل راہول بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر
ہاردک پاندیا کو پہلی بار بھارتی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کا موقع مل رہا ہے
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انجری کے شکار ہاردک پانڈیا کی جگہ کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے باقی میچز سے باہر ہوچکے ہیں، وہ ورلڈکپ میں بطور نائب کپتان کھیل رہے تھے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول کو نائب کپتان کا عہدہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں آلودگی سے پریشان انگلش کرکٹرز انہیلر استعمال کرنے لگے
دوسری جانب ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما کی قیادت میں ابتک ناقابل شکست ہے، انہوں نے 7 میچز کھیلے ہیں اور ساتوں میں فتوحات سمیٹی ہیں۔
بھارت ورلڈکپ کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے جبکہ دیگر تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔