ترکیہ فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی کے شرکا کی امریکی ایئربیس پر حملے کی کوشش

پولیس نے ریلی کے شرکا پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا


ویب ڈیسک November 06, 2023
فوٹو: اسکرین گریب

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ترکیہ کے شہر آدانا میں ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔

اس دوران ریلی کے شرکا نے اس ایئربیس پر دھاوا بولنے کی کوشش جہاں امریکی فوجی قیام پذیر ہیں، تاہم پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

ترکیہ پولیس نے ریلی کے شرکا پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن غزہ پر گفت و شنید کرنے کے لیے انقرہ پہنچنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں