مری میں جعلی عامل کے کہنے پر بھانجوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم جعلی عامل کے کہنے پر بچوں کو اسلام آباد سے مری لے گیا تھا


ویب ڈیسک May 22, 2014
ملزم کو حویلیاں سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس۔ فوٹو: فائل

جعلی عامل کے کہنے پر بھانجوں کا گلا کاٹنے والے ملزم ندیم کو پولیس نے حویلیاں سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 اپریل کو ملزم ندیم اپنے 3 بھانجوں کو سیر وتفریح کے بہانے اسلام آباد سے مری لے گیا تھا جہاں اس نے من کی مراد پانے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر تینوں بچوں کے گلے کاٹ دیئے تھے جس کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد ملزم ندیم روپوش ہوگیا تھا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے تھے تاہم پولیس نے ملزم کو حویلیاں سے گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں