پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی انڈیکس 59  ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ایک ہفتے سے جاری تیزی کا رجحان جمعہ کے روز بھی قائم، 100 انڈیکس 59086 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا


ویب ڈیسک November 24, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا اور انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس عبور کرکے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں رواں ہفتے تیزی کا رجحان جاری رہا، جس کا تسلسل آج جمعہ کے روز بھی برقرار ہے جب کاروباری دن کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس میں 242 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 575 پوائنٹس کے اضافے سے 59474 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا، مارکیٹ بند ہونے پر 100 انڈیکس 59086 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں