جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں آصف زرداری

یہاں پر گیس، پیٹرول اور معدنیات جو کچھ بھی ہے عوام کا ہے اس پر کسی اور کا کوئی حق نہیں، کوئٹہ میں جلسے سے خطاب


ویب ڈیسک November 30, 2023
آصف زرداری اور بلاول کا جلسے میں شرکت کا ایک منظر (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنائے گی، یہاں پر گیس، پیٹرول اور معدنیات جو کچھ بھی ہے عوام کا ہے اس پر کسی اور کا کوئی حق نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے لیکن افسوس ہے کہ اسلام آباد کو اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کو پاکستان کا یہ دل نظر نہیں آتا لیکن ہمیں نظر آتا ہے اس دل کو جیتے ہوئے ہم پاکستان کو درست نہیں کرسکتے۔

یہ پڑھیں : اب ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی پر ایک دکھ پھیلا ہوا ہے جس پر ہمیں مرہم رکھنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کو بلوچستان کا مالک بنائے گی، اس صوبے میں جو کچھ ہے آپ کا ہے کسی اور کا نہیں چاہے وہ گیس ہو، پیٹرول ہو یا کوئی بھی معدنیات سب پر عوام کا حق ہے، سارے صوبوں کی زمین ایک طرف بلوچستان کی زمین ایک طرف ہم یہاں پانی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو

 

انہوں نے کہا کہ بلاول نے کم عمر وزیر خارجہ بن کر پاکستان کی عزت بلند کردی، ہمیں ہر بلاول کو سپورٹ کرنا ہے اس کی تربیت کرنی ہے، آپ بھی دیکھیں گے میں بھی دیکھوں گا، ہم پاکستان کو دوبارہ ری ڈیفائن کریں گے۔



آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ بلاول کو یوتھ کا آج کل اور مستقبل کا لیڈر بنانا ہے، بلاول کو نوجوان لیڈر بنانا ہے، قوم کو لیڈر چلاتے ہیں، ہمیں جو آتا ہے بلاول بھٹو کو منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں جو لیڈر ملک کو آگے لے جانا چاہتا ہے تو بہت سی قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، لیکن ہمیں ان قوتوں سے ڈر نہیں، ہمیں عوام پر بھروسہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے