کراچی میں پارہ 145 ڈگری ریکارڈ خنکی برقرار رہنے کا امکان
ہفتے کو سب سے کم درجہ حرارت اندرون سندھ مٹھی میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا
اگلے تین روز کے دوران کراچی میں رات و صبح کے وقت خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے، پیر کو شہر کی فضاوں پر دھند چھانے اور درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری کمی کا امکان ہے، ہفتے کو کم سے کم پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، اندرون سندھ مٹھی میں ہفتے کو کم سے کم پارہ 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے وقت خشک اور صبح و رات میں خنک موسم برقرار ہے، ہفتے کو کم سے کم پارہ 14.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 29.9 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چندروز کے دوران بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہیں گی تاہم کچھ وقت کے لیے سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند چھانے اور کم سے کم درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے، صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم دن کے وقت خشک، رات میں سرد جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے، ہفتے کو سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔