شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت

شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، اعلامیہ


ویب ڈیسک January 11, 2024
فوٹو انٹرنیٹ

ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختون کے علاقے شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیے۔

اعلامیے کے مطابق گیس وزیرستان میں شیوا2 کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئی، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی جس سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی۔

مقبول خبریں