پشاور باراتیوں سے بھری پک اپ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق 14 افراد زخمی

5 زخمیوں کو حالت تشویشناک حالت ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا، ریسکیوحکام


ویب ڈیسک January 14, 2024
فوٹو فائل

ضلع خیبر میں بارات میں شامل پک اپ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔


سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں باراتیوں کو لے جانے والی پک اپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


ریسکیو1122 کے مطابق یہ حادثہ باڑہ کے علاقے جلندر قبرسان کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری پک اپ الٹ گئی۔


ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں 5 زخمیوں کو حالت تشویشناک حالت ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا۔


مقبول خبریں