کراچی میں تحریک انصاف کو جھٹکامنتخب ایم پی اے پیپلزپارٹی میں شامل

اعجاز سواتی کی شمولیت کے بعد پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کی تعداد 86ہو گئی ہے


Staff Reporter February 14, 2024
فوٹو: اسکرین گریب

کر اچی میں تحریک انصاف کو جھٹکا، منتخب رکن سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ملیر پی ایس 88سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراعجاز سواتی نے باضابط طور پر پیپلرپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سندھ اسمبلی میں اراکین کی تعداد 86ہو گئی ہے۔

آزادر نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام ، دوستوں اور ترقی کی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

وڈیو بیان میں اعجاز سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں غیر مشروط طورپر شامل ہورہا ہوں اس شمولیت کے لیے عوام ،دوستوں اور حلقے کی ووٹرز سے مشاورت کے شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

اعجاز سواتی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 86ہو گئی ہے، آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

 

مقبول خبریں