سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور

راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا


ویب ڈیسک March 27, 2024
(فوٹو : فائل)

سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے جن 5 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں ان پانچوں کو بھی رہائی مل گئی۔

راولپنڈی ڈویژن میں سانحہ 9 مئی میں کل 549 کارکن گرفتار کیے گئے تھے اور 3 فوجی عدالتوں نے مجموعی طور پر 12 ملزمان خلاف ٹرائل مکمل کیے، 8 ملزمان راولپنڈی مقدمات اور 4 ملزمان ایبٹ آباد مقدم میں گرفتار کیے گئے۔

آج شام تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے مچلکے جمع ہونے لگے ہیں۔ تمام 19 ملزمان 10 سے 12 مئی کو گرفتار ہوئے اور 10 ماہ سے جیل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں