دفاعی ہتھیاروں کی نمائش 7تا 11نومبرکراچی میں ہوگی

اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،ڈی جی ڈیفنس پروموشن آرگنائزیشن کاانتظامات پر اظہار اطمینان


Staff Reporter September 20, 2012
اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،ڈی جی ڈیفنس پروموشن آرگنائزیشن کاانتظامات پر اظہار اطمینان, فوٹو: محمد سوحیب

دفاعی ہتھیاروں کی بین الااقوامی نمائش7تا11 نومبر ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گی۔

دفاعی سازو سامان تیار کرنے والی100ملکی و 169غیرملکی کمپنیاں اوردفاعی مندوبین شرکت کریں گے، یہ نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز-2012) پاکستان کوعالمی سطح پردفاعی سازوسامان کے پیداواری شعبے میں روشناس کرائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) میجرجنرل طاہراشرف خان نے ایکسپوسینٹرمیں اسٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اورحتمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے آئیڈیاز میں شرکت کرنے والے مندوبین اور نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات، سہولتوں اور تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ نمائش کے اختتام تک ارکان چین سے نہ بیٹھیں اور اس کی کامیابی کے لیے اسی طرح کام جاری رکھیں۔ویزے کے قواعد وضوابط کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ایئرپورٹس پرامیگریشن اتھارٹی اس بات کی مجاز ہے کہ وہ پاکستان میں آنے والے کاروباری حضرات کوان کی آمد پر30 دن کا ویزا جاری کرے۔ اجلاس کے آخر میں ڈی جی نے امیدکااظہار کیا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان متعلقہ شعبہ جات میں عائد ذمے داریوں کونہایت کامیابی سے مکمل کریں گے۔

مقبول خبریں