تیز رفتار بلٹ ٹرین کی صفائی صرف سات منٹ میں

کم وقت میں کی جانے والی اس صفائی کے لیے 11 ٹیمیں ہیں اور ہر ٹیم میں 22 ورکرز اپنے طے شدہ حصے میں جا کر صفائی کرتے ہیں


Net News June 17, 2014
کم وقت میں کی جانے والی اس صفائی کے لیے 11 ٹیمیں ہیں اور ہر ٹیم میں 22 ورکرز اپنے طے شدہ حصے میں جا کر صفائی کرتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جاپان کی بلٹ ٹرین جسے دنیا کی تیز رفتار ریل کہا جاتا ہے نا صرف اسپیڈ میں سب سے آگے ہے بلکہ اس کی صفائی کا کام سیکنڈوں میں کیا جاتا ہے۔

یہ بلٹ ٹرین 200 کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچا دیتی ہے اور اسی مناسبت سے پلیٹ فارم پر بھی صرف 12 منٹ کے لیے کھڑی ہوتی ہے، جب اس مختصر ٹائم میں مسافر اتر جاتے ہیں تو صفائی پر مامور افراد کی ٹیمیں بلٹ ٹرین میں نئے مسافروں کے سوار ہونے سے قبل صرف 7 منٹوں میں اپے ہاتھ چلا کر اسے صاف کرتے ہیں اور بقیہ 5 منٹ میں مسافر اس میں بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ کم وقت میں کی جانے والی اس صفائی کے لیے 11 ٹیمیں ہیں اور ہر ٹیم میں 22 ورکرز اپنے طے شدہ حصے میں جا کر صفائی کرتے ہیں، جلد بازی میں پھرتیلی سے کی گئی اس صفائی میں کوئی کمی بھی نہیں ہوتی۔

مقبول خبریں