سپر ایٹ راؤنڈ انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

انگلینڈ نے امریکا کا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں حاصل کرلیا


ویب ڈیسک June 23, 2024
فوٹو: فائل

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

جوز بٹلر نے 38 گیندوں پر 83 کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

امریکا کی طرف سے نتیش کمار 30کورے اینڈرسن 29 اور ہرمیت سنگھ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹیون ٹیلر 12، اینڈریس گوس 8، ملند کمار 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چار کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹرک بھی شامل تھی۔

سیم کرن اور عادل رشید نے 2، 2، لیام لیونگسٹون اور ریس ٹوپلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں