مطالبات منوانے کے لئے عمران خان کا راستہ طالبان جیسا ہے رانا ثنااللہ

عمران خان بتائیں وہ اتنی پھانسیاں دے کر قوم کو کہاں لے جاناچاہتے ہیں،سابق وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک June 28, 2014
عمران خان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ ایک قومی لیڈر ہیں،رانا ثناءاللہ فوٹو: فائل

HYDERABAD: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے عمران خان کے 4 نکات کے بدلے میں اپنے 7 نکات پیش کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپنے مطالبات منوانے کے لئےعمران خان کا راستہ کیا طالبان جیسا نہیں ہے جبکہ وہ لوگوں کو پھانسیاں دینا چاہتے ہیں،عمران خان بتائیں وہ اتنی پھانسیاں دے کر قوم کو کہاں لے جاناچاہتے ہیں کیونکہ ایک پھانسی تارا مسیح نے بھی دی تھی جس پر آج تک ساری قوم رو رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ ایک قومی لیڈر ہیں لٰہذا عمران قومی لیڈر کا کردار ادا کریں کیونکہ پھانسی دینے جیسے بیانات انہیں زیب نہیں دیتے۔

مقبول خبریں