پہلا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 23 گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی


ویب ڈیسک September 12, 2024
(تصویر: گیٹی امیج)

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 23 گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ میتھیو شارٹ 41، جوش انگلس 37، کیمرون گرین 13، مارکس اسٹوئنس 10، ایڈم زمپا 5، شان ایبٹ 4، کپتان مچل مارش 2، ٹِم ڈیوڈ 0 اور زیویئر بارٹلیٹ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوش ہیزل ووڈ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام لِیونگسٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب محمود اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عادل راشد اور سیم کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں