وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا چین

دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے، چین


ویب ڈیسک October 14, 2024
دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے، چین

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات مشترکہ ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستانی عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، چینی وزیراعظم

ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھے گی، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہوں گے اور سی پیک سمیت ہمہ جہت تعاون وسیع تر ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل دوست ملک کے وزیراعظم شہباز شریف بھی چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے