چارسدہ؛  آتش بازی  کی فیکٹری  میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

دھماکا آتش بازی کا سامان بنانے کے دوران ہوا، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل


ویب ڈیسک October 28, 2024
(فوٹو: فائل)

 

چارسدہ میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
 
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود غریب آباد میں واقع فیکٹری میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا ہونے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
 
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے چارسدہ اسپتال منتقل کیا۔
 
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکا آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران ہوا، جس کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے