موسم سرما کے دوران  وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

مارننگ شفٹ کے اسکولز صبح ساڑھے 8 بجے سے 2 بجے تک لگیں گے، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک November 19, 2024

وفاق کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کے دوران اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔  

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ مارننگ شفٹ میں تمام اسکولز صبح ساڑھے 8 سے 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو اسکولز ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ مارننگ شفٹ والے ادارے صبح ساڑھے 8 سے ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے۔ ایوننگ شفٹ والے ادارے  دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

مقبول خبریں