190 ملین پاؤنڈ کیس؛ نیب ٹیم کی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلیے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آمد

نیب ٹیم کووزیراعلی ہاؤس کی سیکیورٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ بشری بی بی یہاں نہیں ہیں جس پر ٹیم واپس چلی گئی


شاہد حمید November 28, 2024
عدالت نے ایف آئی اے سے نوٹس طلب کر رکھا ہے:فوٹو:فائل

پشاور:

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس پہنچی، بشری بی بی کی عدم موجودگی کی اطلاع پر اپنی آمد اوراخراج کااندراج کرتے ہوئے رخصت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم دوگاڑیوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی، نیب ٹیم کووزیراعلی ہاؤس کی سیکیورٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ بشری بی بی یہاں نہیں ہیں جس پر نیب ٹیم اپنی آمد اوراخراج کا اندراج کرتے ہوئے رخصت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ نیب ٹیم کل دوبارہ وزیراعلی ہائوس سے رابطہ کرے، جبکہ نیب ٹیم نے خیبرپختونخواپولیس سے بھی مددکے لیے ٹیم مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں