نیپال کا اپنے بھارتی کوچ کو مزید توسیع دینے سے انکار

فیصلے کا کوئی منفی پہلو نہیں، یہ باہمی رضامندی کا نتیجہ ہے، نیپالی حکام


ویب ڈیسک February 03, 2025

نیپال نے بھارتی کوچ مونٹی ڈیسائی کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے یہ فیصلہ اپنے بورڈ اجلاس میں کیا، ڈیسائی کا 2 سالہ معاہدہ ختم ہورہا ہے۔

مونٹی ڈیسائی کی کوچنگ میں نیپالی ٹیم 2023 کے ایشیا کپ اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے خالی ہاتھ واپس لوٹی تھی۔

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے بلکہ یہ باہمی رضامندی کا نتیجہ ہے۔

مقبول خبریں