پاکستان نے خلاء کی گہرائیوں کی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا

سپارکو نے چینی خلائی ادارے کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا


ویب ڈیسک February 06, 2025

پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔

معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔

چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔

پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ انٹرنیشنل قمری ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں